پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایس بی ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس 24نومبر کو طلب کرلیا

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پر اٹھنے والے 13کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ، پی ایس بی کے مجموعی بجٹ اور سپورٹس فیڈریشنز کو آئندہ مالی سال کیلئے مختص کئے جانیوالے فنڈز کی اصولی منظوری لی جائے گی

بدھ 16 نومبر 2016 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایس بی ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس 24نومبر کو طلب کر لیا جس میں قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پر اٹھنے والے 13کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ، پی ایس بی کے مجموعی بجٹ اور سپورٹس فیڈریشنز کو آئندہ مالی سال کیلئے مختص کئے جانیوالے فنڈز کی اصولی منظوری لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرز ادہ جو پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر بھی ہیں کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں حالیہ تبدیل ہونیوالا پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ایگزیکٹو بورڈ شرکت کرئے گا جس میں سے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی نمائندگی کو نکال دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس بی کے مالی سال 2016-17ء کے مجموعی بجٹ سمیت قائد اعظم بین الصوبائی گیمز پر اٹھنے والے 13کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کی بھی با ضابطہ منظوری لی جائے گی جبکہ نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی سمیت دیگر سپورٹس فیڈریشنز کا پاکستان سپورٹس بورڈ کیساتھ الحاق سمیت دیگر امور بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :