رحیم یار خان میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کی سکولوں تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،محمد حنیف

بدھ 16 نومبر 2016 16:48

رحیم یارخان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈی او(سی) رحیم یار خان محمد حنیف نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کاخاتمہ اور بچوں کی سکولوں تک رسائی حکومت پنجاب کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور بھٹہ خشت پر مزدوروں کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈی او لیبر عمران غوث، جمیل احمد، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن امتیاز وڑائچ، ڈی او تعلیم سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے،ڈی او (سی) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق بھٹہ خشت پر 15سال سے کم عمر بچوں کی موجودگی قانونی طور پر جرم ہے لہذا بھٹہ خشت مالکان اپنے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو اپنے بچوں کو سکولز میں داخل کرانے کا پابند بنائیں ،انہوں نے کہا کہ سکول جانے والے بچوں کے لئے حکومت پنجاب نے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہوا ہے جس پر عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔