تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ کا پہلا، یونس کا چوتھا نمبر برقرار

بدھ 16 نومبر 2016 16:50

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بلے بازوں میں سمتھ کا پہلا، یونس کا چوتھا ..

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ پہلے اور یونس خان چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، چیتشور پوجارا ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، ایڈم ووجز تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر، ڈی کوک 8 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 12ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ایشون سرفہرست ہیں، یاسرشاہ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ورنن فلینڈر ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

آل رائونڈرز میں ایشون پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں سمتھ، روٹ، ولیمسن، یونس خان، ہاشم آملہ، ڈی ویلیئرز اور وارنر بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، راہانے اور ایلسٹرکک ایک، ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے، چیتشور پوجارا ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، مصباح الحق ایک درجہ ترقی کے ساتھ گیارہویں نمبر پر آ گئے، جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 20 ویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بائولرز میں ایشون پہلے، ہیراتھ دوسرے، سٹین تیسرے، اینڈرسن چوتھے، یاسرشاہ پانچویں، براڈ چھٹے، جدیجا ساتویں، سٹارک آٹھویں، ہیزلووڈ نویں نمبر پر برقرار ہیں، فلینڈر ایک سیڑھی چڑھ کر دسویں نمبر پر آ گئے۔ آل رائونڈرز میں ایشون پہلے، شکیب دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، معین علی چوتھے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ فیلنڈر نے ایک درجہ ترقی پا کر جدیجا کو پانچویں پوزیشن سے محروم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :