ہوبارٹ ٹیسٹ میں کینگروز کی بدترین کارکردگی، چیف سلیکٹر روڈ مارش عہدے سے مستعفی

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

ہوبارٹ ٹیسٹ میں کینگروز کی بدترین کارکردگی، چیف سلیکٹر روڈ مارش عہدے ..

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین روڈ مارش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، مارش نے ہوبارٹ ٹیسٹ میں کینگروز کی پروٹیز کے ہاتھوں بدتریں شکست کے بعد فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز نے کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 80 رنز سے ہرا کر سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کر لی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روڈ مارش نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی آئندہ برس جون میں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ہوبارٹ ٹیسٹ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی دیکھ کر انہوں نے ساڑھے چھ ماہ قبل ہی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ مارش نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے مجھ پر کوئی دبائو نہیں ڈالا اور نہ ہی تجویز دی۔