جنوبی پنجاب کے کئی سرمایہ کاروں نے بندرا نائیکے ائیر پورٹ پر دو جدید ہوٹلز کی تعمیر کی آفر میں دلچسپی لی ہے،خرم جاوید

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کے سیکرٹری خرم جاوید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بہت سے سرمایہ کاروں نے بندرا نائیکے ائیر پورٹ پر دو جدید ہوٹلز کی تعمیر کی آفر میں دلچسپی لی ہے ۔ انہوں نے اپی پی کو بتایا کہسری لنکا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ اینڈ سول ایوی ایشن نے بندرا نائیکے ایئرپورٹ کاتو نائیکے (سری لنکا )پر دو جدید ترین ہوٹلز کی تعمیر کے لیے پاکستانی فرموں سے اظہارِ دلچسپی اور آفرز طلب کی ہیں ۔

ایئر پورٹ اور ایوی ایشن سروسز (سری لنکا) لمیٹڈ (اے اے ایس ایل ) نے وزارتِ سول ایوی ایشن کی ہدایات پر اس سلسلے میں پاکستان بھر کے ایوانِ تجارت و صنعت کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

، دونوں ہوٹلز ایئر لائنز کریو ممبرز ، عام مسافر وں ، آف لوڈ پیسنجرز ٹرانزٹ پیسنجرز اوردیگر ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تعمیر کیے جائیں گے جس کے لیے اے اے ایس ایل تین تین کے دوقطہ اراضی فراہم کرے گی جو 40سالہ لیز پر دیئے جائیں گے جبکہ باہمی رضا مندی سے لیز کی مدت بڑھائی بھی جا سکے گی اے اے ایس ایل نے سات دسمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کے سیکرٹری خرم جاوید نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بہت سے سرمایہ کاروں نے اس آفر میں دلچسپی لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :