بیرسٹر سلطان ایک روزہ دورے پر لاہورروانہ، مختلف سیاسی وفود سے ملاقاتیں کرینگے

بدھ 16 نومبر 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنے دورہء لاہور کے دوران وہ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین کی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق سینیٹرجہانگیر بدر مرحوم کے گھر جا کر انکی وفات پر تعزیت کریں گے جبکہ وہ اپنے لاہور میںقیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔