تربت ، بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 16 نومبر 2016 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی قریب دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جسے ہی سیکورٹی فورس کی گاڑی قریب سے گزری زوردارد ھماکہ ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوافورسز نے علاقے کو گھیرے میںلیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :