بولان ،تین روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش دشت سے برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)ضلع بولان سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش دشت سے برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے رہائشی مغل خان کو تین روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا بدھ کے روز ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں اس کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔