چکوال، سرکلاں میں اشتہاری مجرم کو فرار کرانیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 16:55

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) قصبہ سرکلاں تھانہ کلر کہار میں اشتہاری مجرم کو فرار کرانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منصور مظہر انچارج ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ تلہ گنگ نے استغاثہ دیا کہ مجرم اشتہاری ناصر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ سرکلاں مقدمہ نمبر124/16 بجرم 302/109/34 تھانہ کلر کہار کو پکڑنے کیلئے ریڈ کیا جو اس کے بھائی عنصر اقبال ولد محمد اقبال نے پولیس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی باآواز بلند کہا کہ بھاگ جائو پولیس آگئی۔ جس پر مجرم اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے ایس آئی محمد اختر نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔