سام سنگ نے اسکائی ویو کیپٹل نیونیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز کا رچ کمیونیکشنز سروسز بزنس خرید لیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے کینیڈین کمپنی نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز ان انکارپوریشن کی خریداری کا اعلان کیا ہے جو کہ نیو نیٹ کینیڈا کمپنی کے نام سے رچ کمیو نیکیشنز سروسز (آر سی ایس) بزنس چلارہی ہے ۔نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز کی جانب سے خریداری سے قبل یہ بزنس نیو پیس کے نام سے جانا جاتا تھا ،نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز رچ کمیو نیکیشنز سروسز انفرا اسٹریکچر اور خدمات کی سرکردہ کمپنی میں شمار کی جاتی ہے ،یہ خریداری آئی پی بیسڈ نیٹ ورک اور خدمات کیلئے بحیثیت موبائل نیٹ ورک ٹرانزیکشن سام سنگ کی آر سی عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔

خریداری کا یہ عمل نہ صرف سام سنگ بلکہ کمیو نیکیشن انڈسٹری کیلئے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے ِGSMA-compliant آر سی ایس سالوشنز کیلئے یہ آر سی ایس ان ایبل نیٹ ورکس کی ڈپلائمنٹ کے عمل کو تیز کرکے صارفین کو معیاری مسیجنگ اور کمیو نیکیشن پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس خریداری کے عمل کے بعد سام سنگ آر سی ایس انفرا اسٹریکچر نہ رکھنے والے موبائل آپریٹرز کو متبادل سرور سالوشن بھی فراہم کرسکے گی ۔

سام سنگ کے صارفین اب جدید مسیجنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس میں خاص طور پر گروپ چیٹ،ہائی ریزولوشن تصاویراور ملٹی میڈیا سمیت بڑی فائلیں با آسانی ٹرانسفر یا شیئر کی جاسکیں گی۔ اس خریداری کے باوجود Halifax, Nova Scotia, میں بیسڈ نیو نیٹ کینیڈا موجودہ لیڈر شپ Brent Newsome اور Gavin Murphy کے سائے تلے سام سنگ الیکٹرانکس کینیڈا انکارپوریشن کی سبسڈری کی حیثیت سے آذادانہ طور پر کام کرتی رہے گی۔