Live Updates

وزیراعظم کے بچوں نے عمران خان کے شواہدکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

پاناما لیکس معاملے پرسپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے مبینہ شواہدجھوٹ پرمبنی ہیں۔درخواست کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 16:46

وزیراعظم کے بچوں نے عمران خان کے شواہدکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :وزیراعظم نوازشریف کے بچوں نے پاناما لیکس ایشو پرعمران خان کے شواہدکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں حسن ،حسین اور مریم نوازنے سپریم کورٹ میں عمران خان کے ثبوتوں کو جھوٹ قراردیتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔درخواست کے مطابق پاناما لیکس معاملے پرسپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے مبینہ شواہدجھوٹ پرمبنی ہیں۔عمران خان نے ٹھوس شواہدفراہم نہیں کیے۔درخواست میں مزیدکہاگیاکہ عمران خان نے عمومی الزامات لگائے۔عمران خان کے الزامات کوپہلے ہی مستردکرچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات