چہلم جلوس کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ،وصال فخر

سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

بدھ 16 نومبر 2016 16:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے کرائم میٹنگ اور حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور درگاہوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اسرار احمد خان سی پہ اوراولپنڈی ،عرفان طارق ایس ایس پی/او پی ایس راولپنڈی ،زاہد نواز مروت ڈی پی او اٹک ،منیر مسعود مارتھ ڈی پی او چکوال ،حسن اسد علوی ڈی پی او جہلم اور شاہد یوسف سی ٹی او راولپنڈی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سی پی اوراولپنڈی اور ریجن بھر کے ڈی پی اوزنے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کو اپنے اپنے اضلاع کے کرائم اور چہلم کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلاً بریفنگ دی جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ریجن بھر کے کرائم کا جائزہ لے کر سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اور زیر تفتیش مقدمات اورسنگین مقدمات جو کہ زیر تفتیش ہیں کو میرٹ پر یکسُو کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹو ں کا سدباب کیا جائے ۔مزیدراولپنڈی میں بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور مقدمات کو یکسو کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

چہلم حضر ت امام حسین ؓکے سلسلہ میں اپنے اپنے اضلاع میں سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔مشکوک اور مشتبہ افرا د پر کڑی نظر رکھی جائے ڈیوٹی تین لیئرز میں لگائی جائے وقت کی پابندی کا خیال رکھا جائے اور کہیں بھی لائوڈ سپیکر کے استعمال کی خلاف ورزی نہ ہو جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے ۔

مساجد ، اما م بارگاہوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے مزید برآں مزارات کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منتظمین سے میٹنگز کی جائیں اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔جو مزارات یا درگاہیں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں ان کے منتظمین سے بھی مل کر فُو ل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ سیکورٹی آڈٹ بھی تین یوم کے اندر کرائے جانے کا حکم دیا گیا۔

ڈہ پی اواٹک کو سکھ یاتریوں کی پنجہ صاحب حسن ابدال آمد پر فُول پروف انتظامات کو یقینی بنائے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ سی ٹی اوراولپنڈی کو راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی روانی کے لئے منظم ٹریفک پلان ترتیب دئیے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔