جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی والدہ اورپیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیربدر کی وفات پر تعزیت

بدھ 16 نومبر 2016 16:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں نے ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی والدہ محترمہ اورپیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیربدر کی وفات پر اظہارافسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری راجہ محمدجواد،نائب امراء محمدوقاص خان، ظفرالحسن جوئیہ ،امتیازعلی اسلم ،ڈاکٹرمحمدعثمان ظفر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مجتبیٰ عباسی،ثاقب صدیقی،ملک ظہیر، سیکرٹری اطلاعا ت انعام الحق اعوان اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وحیدحیدرشاہ سمیت دیگررہنمائوں نے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرسیدوسیم اخترکی والدہ محترمہ اورپیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیربدر کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ رب العزت مرحومین کی مغفرت فرمائے اورجنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :