پوسٹ آفس فراڈ ریفرنس میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دے دیاگیا

بدھ 16 نومبر 2016 16:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پوسٹ آفس فراڈ ریفرنس میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔جہلم پوسٹ آفس میں ڈیڑھ کروڑ روپے فراڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج راجہ اخلاق حسین نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہلم پوسٹ آفس میں ڈیڑ ھ کروڑ روپے فراڈ ریفرنس میں ملوث مر کزی ملزم پوسٹ ماسٹر سید سجاد حسین شاہ کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی نیب پراسیکیوٹر محمد وقار عباسی اور عدالتی احکامات تعمیل کنندہ کی رپورٹ پر کی ۔ عدالت نے قرار دیاکہ سی آر پی سی کی سیکشن 512کے تحت ملزم کی عدم موجودگی میں گواہوں کے بیا نات قلمبند ہو نگے ۔ ریفرنس کے گواہوں کو بیانات قلمبند کر نے کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا۔