بارش نہ ہ ہونے سے سے پھل کی پیدوار کو خطرہ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 16:57

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء) بارش نہ ہونے اور مسلسل موسم میں ٹھنڈ پیدا نہ ہونے کی وجہ سے کنو کی فصل متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق مسلسل دھوپ پڑنے سے کنو کی رنگت پیلی پڑ رہی ہے جبکہ بارش اور اوس نہ پڑنے کی وجہ سے اس کی مٹھاس میں بھی کمی پائی جارہی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کنوں کی فصل کو خاطر خواہ نقصان ہوگا کنو کا سائز بھی ذرا کم ہے اور اس کی پیلاہٹ اس کی خوبصورتی کو ماند کررہی ہے جبکہ بیرون ممالک کی مارکیٹوں میں پاکستانی کنو کی مانگ میں نمایاں کمی بھی محکمہ زراعت اور سٹریس ماہرین کی عدم دلچسپی ہے بھارت‘ ترکی اور مصر بغیر بیجوں والے کنو مارکیٹ میں لاکر دنیا کی مارکیٹوں پر قبضہ کررہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کنو کی مانگ میں بھی کمی آرہی ہے حکومت فوری طور پر کنو کی فصل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔