پیک پرائیویٹ اسکولز اورہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ کے زیر اہتمام سکولوں کے بچوں کے درمیان ہم نصابی مقابلوں کا انعقاد

بدھ 16 نومبر 2016 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)پیک پرائیویٹ اسکولز سندھ اورہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ضلع کورنگی کے اسکولوں کے بچوں کے درمیان گورنمنٹ سپیریئرسائنس کالج شاہ فیصل میںکوئز، اسپیلنگ درستگی اور تقریری مقابلے منعقد کرائے گئے۔

(جاری ہے)

کوئز مقابلے میںکراچی کیڈٹ اسکول کے محمد حسان شیخ ، اسپیلنگ درستگی کے مقابلے میں شمی ماڈل اسکول کی رائینہ جبکہ تقریری مقابلے میں ٹیلی کام فائونڈیشن اسکول کی مناحل اور کے سی ایس اسکول کی عطیبہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر کے ایم سی ضلع کورنگی جاوید مصطفیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر ضلع کورنگی فہیم میمن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیک سید شہزاد اختر نے کہا کہ اسکولز کی سطح پرطلبہ و طالبات کے درمیان ہم نصابی سرگرمیاں بڑھ چڑھ کر ہونی چاہئیں کیونکہ اس سے بچوں کی خدا داد صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔