نیلم جورا‘بانڈی رہنج میں لیسواہ کے مقام پہ سبز درخت کاٹنے پر چھاپہ‘چینسہ ضبط مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)بانڈی رہنج میں لیسواہ کے مقام پہ سبز درخت کاٹتے ہوئے چھاپہ ،چینسہ ضبط مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق لیسواہ کے رہائشی نے ٹی ٹی کوٹہ سے کائل کا درخت محکمہ جنگلات سے منظور کروایا تھا منظوری کی آڑ لے کر موصوف نے سبز درخت کاٹ ڈالا عوامی شکایت پہ رہنج آفیسر ریاض احمد میر نے چھاپہ مار کر موقع سے چینسہ ضبط کر لیا یاد رہے ٹی ٹی کوٹہ میں جس کائل کے درخت کی منظوری ہوتی ہے وہ خشک درخت ہوتا ہے سبز درخت کو کاٹنا جرم ہے ترجمان محکمہ جنگلات نے بتایا لیسواہ کے رہائشی نے ٹی ٹی کوٹہ سے کائل کا درخت منظور کروایا تھا اس دوران اسے واضع کیا تھا سبز کائل کا درخت نہیں کاٹنا مگر موصوف نے منظوری کو غنیمت جان کر سبز کائل کا درخت کاٹ لیا رہنج آفیسر میر ریاض احمد کو جب واقع کی خبر ہوئی تو وہ موقع پہ پہنچ گئے اور چینسہ مشین ضبط کرتے ہوئے تحت ضابطہ مقدمہ درج کر لیا جس سے چینسہ مافیا میں شدید کھلبلی مچ گئی اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے اعلیٰ سطع پہ ہاتھ پائوں مارنے شروع کر دئیے ۔