یاسین خلیل کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں کے وفد کی ڈائریکٹر ڈبلیو ایس ایس پی سے ملاقات ‘حیات آباد کے مسائل پر بحث ‘ڈائریکٹر کا مسائل کے حل کی یقین دہانی

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں کے ایک وفد نے گزشتہ روز ڈبلیو ایس ایس پی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں حیات آباد کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد میں ڈسٹرکٹ ممبر عدنان ممریز ‘ ہاشم خٹک ‘ٹائون ممبرز مطیغ الله ‘ بشیر خان اورکزئی ‘ناظم مسعود خٹک اور عمران خان سلارزئی شامل تھے۔

(جاری ہے)

عطاء الراحمان نے حیات آباد میں پانی کے مسئلے کے حل کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی اور چھ ٹیوب ویل فعال بنانے کیلئے 65 لاکھ روپے کا فنڈ ریلیز ہوچکا ہے اور بہت جلد چھ ٹیوب ویل کام شروع کردینگے جس سے حیات آباد میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجائیگا ۔ ڈائریکٹر نے کہاکہ بہت جلد حیات آباد میں صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا جس کیلئے بلدیاتی نمائندوں کا تعاون درکار ہے ۔ وفد نے ڈائریکٹر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :