نیب خیبر پختونخوا نے واگزار کرائی رقم کا چیک محکمہ بجٹ و فنانس کے حوالے کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم نے واگزارکرائی گئی رقم18کروڑ26 لاکھ7ہزار روپے کاچیک بدھ کو ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ،فنانس ڈیپارٹمنٹ محمدعاصم خٹک کو چیک حوالے کردیا‘مذکورہ رقم خیبرپختونخواکے مختلف محکموںکے بدعنوان عناصرسے واگزارکرائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروشہزادسلیم نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکی موثر کارروائیوںکی بدولت کرپشن میںخاطرخواہ کمی آئی ہے اوریہ کمی شرح صفرتک لانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ افرادبدعنوانی کے باعث نہ صرف اپنی آخرت خراب کرتے ہیںبلکہ ملک وقوم کوبھی بھاری نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرپشن میںکمی کی بدولت پاکستان کی ریٹنگ میںبہتری آئی ہے اورانشاء اللہ قومی احتساب بیورواپنے دائرہ اختیارمیںرہتے ہوئے بدعنوانی کاہرمحاذپرتدارک کرتے ہوئے وطن عزیزکوکرپشن کی عفریت سے نجات دلائیگا۔

متعلقہ عنوان :