افغانستان میں امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی سی ائی اے کے اہلکاروں پر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا شبہ ہے۔انٹرنیشنل کریمنل کورٹ

آئی سی سی کی تفتیش نا مناسب ہے۔امریکا کاتفتیش اور احتساب کا فوری اور قومی نظام ہے جو عالمی معیارات سے بھی آگے کی چیز ہے۔ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 17:01

افغانستان میں امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی سی ائی اے کے اہلکاروں پر جنگی ..

کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) افغانستان میں امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی سی ائی اے کے اہلکاروں پر جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا شبہ ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں استغاثہ کی سربراہ اعلی فاتو بنسودا کی ایک ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی اہلکاروں نے ممکنہ طور پر 88 گرفتار شدگان پر شدید تشدد کیا اور ان سے وحشیانہ سلوک روا رکھا۔

ان کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بظاہر امریکی مسلح افواج کے ارکان نے 61زیرحراست افراد پر تشدد کیا، ان سے ظالمانہ سلوک روا رکھا،ایسا ظالمانہ سلوک جوکسی کے ذاتی وقار اور عزت نفس کی توہین ہے،یہ جرائم افغانستان کے علاقے میں یکم مئی 2003 سے دسمبر2014 کے عرصے کے دوران کیے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے سی آئی اے اہلکاروں نے دسمبر2004 سے مارچ2008تک افغانستان، پولینڈ، رومانیہ اور لیتھوانیا میں 27زیر حراست افراد کے ساتھ تشدد ، ظالمانہ سلوک اور ذاتی وقارکے لیے اشتعال انگیز سلوکی اورجبراً جنسی بدسلوکی کی ہو۔

تاہم ان میں سے زیاد تر جرائم 2003-4 کے دورانیے میں رونما ہوئے۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ وہ جلدیہ فیصلہ کریں گی کہ آیا افغانستان میں ان جرائم کی بھرپور تفتیش کی جائے یا نہیں جو کہ جنگی جرائم کے الزامات کا پتہ دے سکتے ہیں، ادھر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ آئی سی سی کی تفتیش مناسب یا پسندیدہ ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے استغاثہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا جنگ کے قوانین پر عملدرآمد کی لیے گہرا عزم رکھتا ہے اور ہمارا تفتیش اور احتساب کا فوری اور قومی نظام ہے جو عالمی معیارات سے بھی آگے کی چیز ہے۔ادھر پنٹاگان کے ترجمان نیوی کے کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ حکام اس پر تبصرے سے قبل آئی سی سی کے اخذکردہ نتائج کی مزید تفصیلات جاننے کے خواہاں ہیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 25 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یہ کارروائیاں کابل، ننگرہار،کنڑ، پکتیکا، قندہار، ارزگان، ہلمند، ہرات، غور، سرائے پل، فاریاب، بغلان اورقندوز میں کی گئیں۔وسطی صوبہ غور میں ایک حملے میں ریونیو اہلکار اپنے باڈی گارڈ سمیت ہلاک ہوگیا۔مغربی صوبہ گہو میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کو نقصان سے بچانے کیلیے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیں۔ افغان صدر کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغان فورسز کو ملک میں طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے متعدد اہم علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے بگرام کے نیٹو ائیر بیس جبکہ مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر 2 تباہ کن خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی مذکورہ گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :