گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر رائوالطاف نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کو آہوں ،سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

نمازہ جنازہ میں کالج کے پروفیسرز، طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ،طلبا کا قاتل گرفتار نہ ہونے پراحتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسر رائوالطاف آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک ‘نمازہ جنازہ میں کالج کے پروفیسرز، طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو جوہر ٹائون کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ جبکہ طلبا کی جانب سے قاتل گرفتار نہ ہونے پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ڈی ایس پی اقبال ٹائون نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار لیا جائے گا، جس پر کالج کے طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :