پنجاب یوتھ پیس کورپراجیکٹ کی کامیابی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 17:32

لاہور( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء) یوتھ افئیز ڈپارٹمنٹ ،حکومتِ پنجاب نے حال ہی میں لاہور اور ملتان کی 30 یونین کونسلوں میں ایک پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس میں دونوں اضلاع سے 200 نوجوان پیس چیمپئنز کی امن کے فروغ بارے تربیتی پروگراموں کے ذریعے استعداد کاری کی گئی ۔ ان تربیتی پروگراموں کے بعد ان نوجوان پیس چیمپئنز نے اپنے اپنے علاوہ میں سوشل ایکشن پراجیکٹزکا انعقاد کیا جس کا مقصد امن کے فروغ کے لئے مزید لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانا تھا ۔

برگد تنظیم برائے ترقیِ نوجوانان نے حکومتِ پنجاب کے اس منصوبہ جس کا نام "پنجاب یوتھ پیس کور" تھا کو عملہ جامہ پہنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کی۔اس منصوبہ کا افتتاح جون 2016میں صوبائی وزیر جناب سعید منیس نے کیا اور اس کا آغاز ملتان اور لاہور میں نوجوانوں کے تربیتی پروگراموں سے ہوا تھاجنہوں نے نوجوان پیس چیمپئنزمیں امن کے فروغ، انسدادِانتہا پسندی و دہشت گردی کے لئے نیشنل ایکشن پلان جیسے موضوعات کے ذریعے معلومات، مہارت اور علم اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں ایونٹ مینیجمنٹ، نوجوانوں کے درمیان رابطہ کاری اور کس طرح ایک مہم کو چلایا جاتا ہے جیسی مہارتوں میں استعداد کاری بھی کی گئی جس نے ان تربیت یافتہ نوجوان پیس چیمپےئنز کو 60سوشل ایکشن پراجیکٹز کے ذریعے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں امن کا پیغا م پھیلانے میں فعال بنایا۔تمام تربیت یافتہ نوجوانوں کو ادارہِ امورِ نوجوانان کی جانب سے سرٹیفکیٹز بھی دئے گئے۔

اس تربیتی عمل کے دوران تربیت یافتہ نوجوان پیس چیمپینز نے نہ صرف اپنے اپنے علاقہ میں امن اور انتہا پسندی کی صورتحال کو جانچتے ہوئے سوشل ایکشن پراجیکٹز کے ذریعے وہ ہزاروں کی تعداد میں اپنے ساتھی نوجوانوں تک امن کا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔امن واک، امن دستخط مہم، دیواروں پر امن بارے پینٹنگ، سیمینار، امن مذاکرے، تقریری مقابلے ، امن بارے ڈاکیومنٹریز دکھانا اور معلوماتی مواد کی تقسیم ایکشن پراجیکٹز کا حصہ رہے۔

پراجیکٹ کے اس مرحلہ میں ان یونین کونسلوں کے چئیر پرسن، کونسلرز، تعلیمی اداروں کے نمائندے اور اہم علاقائی شخصیات بھی شامل رہیں ادارہ امورِ نوجوانان، کھیل، آرکیالوجی اور ثقافت کے سیکرٹری جناب نئیر اقبال صاحب نے اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں شامل تمام اداروں اور افراد بلخصوص برگد تنظیم برائے ترقی نوجوانان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت اور نزاکت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں ایسے تمام منصوبوں کو ترجیح دینی چاہیے جو کہ مذاکرات اور باہمی گفتگو کے ذریعے امن کے فروغ کی راہ ہموار کرتے ہوں۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جبر، انتہا پسندی اورایک دوسرے سے نفرت کے خاتمے میں پنجاب یوتھ پیس کو پراجیکٹ ر ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :