ملکی ترقی کیلئے معیاری قیادت کاہونا ضروری ہے، سی پیک منصوبے سے پاکستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے‘ پاکستان آج پوری دنیا کامحور بن چکا ہے ، سی پیک کے منصوبے سے چین ،پاکستان سمیت پورے خطے کوفائدہ ہوگا

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہدحسین سیدکا تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کوالٹی آف لیڈرز کی ہونا بھی ضروری ہے‘ سی پیک کے منصوبے میں پاکستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔ بدھ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان آج پوری دنیا کامحور بن چکا ہے اور سی پیک کے منصوبے سے صرف چین اور پاکستان کو نہیں پورے خطے کا فائدہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 40ارب ڈالرز سے زائد کا سی پیک کا منصو بہ جو پاکستان اور چین کے در میان ہوا ہے اتنے بڑے معاہدے کی دنیا میں کئی اور مثال نہیں ملتی اس میں کوئی شک نہیں کہ چین اور پاکستان کی دوستی اور تعلقات مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے میں پاکستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے اور سی پیک کا منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے کوالٹی آف لیڈرز کی ہونا بھی ضروری ہے اس سے ہی دنیا کے ممالک بھی ترقی کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :