پاکستان کو بدلنے کیلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے،ملک کے ادارے اور عدلیہ مکمل آزاد ہو گی تو کرپشن ختم ہو جائے گی ،ہم نیب سمیت دیگر اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں ،کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے، لیڈر وہ ہی ہوتا ہے کہ حق اور سچ بولتا ہے ،وہ سچ نہیں جو نواز شریف سپریم کورٹ میں بول رہے ہیں،ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، ادارے مضبوط کرنے سے ہی کرپشن کے کینسر سے نجات مل سکتی ہے
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 17:45
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ انسانوں پر پیسا خرچ کرنے اور اداروں کی مضبوطی ترقی کی علامت ہے،ملک کے ادارے اور عدلیہ مکمل آزاد ہو گی تو کرپشن ختم ہو گی۔
عمران خان نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی عظیم کہلاتا ہے ، خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی جا رہی ہے۔انھوںنے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ سچ بولنا، خوف پر قابو پانا، اپنی میں پر قابو رکھنا اور اچھا کردار ایسی چار خصوصیات ہیں جو کسی بھی انسان کو بڑا بنا دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان کو سچ بولنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔ کامیاب معاشرہ اپنے ادارے مضبوط کرتا ہے۔ ادارے مضبوط کرنے سے ہی کرپشن کے کینسر سے نجات مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں میں انصاف کرنے والا ہی عزت پاتا ہے۔ پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے ہمیں اداروں کو مضبوط اور بڑے فیصلے کرنا ہونگے۔تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں اسٹیج پر چڑھنے کے لیے دھکم پیل شروع ہو گئی۔جس پر عمران خان نے کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیچے بیٹھ جائو ۔بد نظمی کی صورتحال دیکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ابھی تو نظر نہیں آرہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.