Live Updates

ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ابھی تو نظر نہیں آرہا،عمران خان

تحریک انصاف کے کنونشن میں بدنظمی، کارکنوں کی اسٹیج پر چڑھنے کیلئے دھکم پیل ، عمران خان کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے بار بار نیچے بیٹھنے کی تلقین کرتے رہے

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کے لیے دھکم پیل شروع کردی جس سے بد نظمی پیدا ہوگئی ، عمران خان کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے انھیں بار بار نیچے بیٹھنے کی تلقین کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل کنونشن کے دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں اسٹیج پر چڑھنے کے لیے دھکم پیل شروع ہو گئی۔

جس پر عمران خان نے کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیچے بیٹھ جائو ۔بد نظمی کی صورتحال دیکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ابھی تو نظر نہیں آرہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :