پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد کی تقسیم انعامات کی تقریب (آج) ہو گی

بدھ 16 نومبر 2016 17:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد (پپس) کی سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب آج (جمعرات) کو بوائز کالج کیمپس میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ہوں گے۔ تقریب کا آغاز دن ساڑھے 10 بجے ہو گا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ10 سال سے بڑے بچوں کو نہ لائیں کیونکہ انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :