صہیب مقصودنے کیریئر کی اولین ڈبل سنچری داغ دی

صہیب مقصودنے 212گیندوں پر25چوکوں اور 6 چھکوں کی مددسے ناقابل شکست222رنزبنائے

بدھ 16 نومبر 2016 18:08

صہیب مقصودنے کیریئر کی اولین ڈبل سنچری داغ دی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہوجانے کے بعد واپسی کی راہ تکنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے قائداعظم ٹرافی 2016/17 کے ساتویں رائونڈمیں کیرئیرکی اولین ڈبل سنچری داغ دی ہے۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود نے سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف یوبی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے 212گیندوں پر25چوکوں اور چھ چھکوں کی مددسے آئوٹ ہوئے بغیر 222*رنزبنائے ۔

اس اننگزمیں اکبررحمن (110*) نے ناقابل شکست سنچری داغی جبکہ اس سے قبل عمیرخان بھی سنچری اسکورکرچکے تھے۔یوبی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان کھیلا گیا پول اے کا یہ میچ بے نتیجہ رہا۔کیرئیرکی اولین ڈبل سنچری اسکورکرنے پر صہیب مقصود نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکریہ اداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :