فنڈز کی عدم دستیابی ، باڈی بلڈر سلمان احمد ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکیں گے

پہلے بھی اپنا کلب بیچ کر ورلڈ چمپئن بنا لیکن کسی نے نہیں پوچھا ، اس بار بھی ٹکٹ کیلئے پیسے نہیں ہیں ،سلمان احمد

بدھ 16 نومبر 2016 18:08

فنڈز کی عدم دستیابی ، باڈی بلڈر سلمان احمد ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان کے مایہ ناز باڈی بلڈر سلمان احمد فنڈز نہ ہونے کے باعث مسل مینیا میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال امریکا میں ہونے والے ورلڈ مسل مینیا مقابلے میں قومی پرچم سر بلند کرنے والے سلمان احمد اس سال اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گے ۔ تن ساز کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ امریکا نہیں جا سکتے ، پہلے بھی وہ اپنا کلب بیچ کر ورلڈ چیمپئن بنے تھے لیکن کامیابی کے بعد انہیں کسی نے نہیں پوچھا ۔ ورلڈ مسل مینیا 18 نومبر سے لاس ویگاس میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کی نمائندگی عبد المالک اور عامر رحیم کریں گے ۔