ورلڈ کپ کوالیفائر ، چلی نے یوراگوئے کو شکست دیدی

بدھ 16 نومبر 2016 18:09

ورلڈ کپ کوالیفائر ، چلی نے یوراگوئے کو شکست دیدی

چلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کھیلے گئے میچ میں چلی کی ٹیم نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے میچ میں یورا گوئے کی ٹیم نے پہلا گول میچ کے 16 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی ، چلی کی ٹیم نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 44 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔

اس کے بعد 59 ویں منٹ میں چلی نے دوبارہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری دو ایک کر لی ۔ یوراگوئے کی ٹیم دوسرے گول کے بعد دبائو میں آ گئی جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 75 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کر دیا ۔ یوراگوائے کے پلیئرز میچ کے دوران مزید گول سکور کرنے میں ناکام رہے ۔

متعلقہ عنوان :