اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، ڈومینیک تھائم نے گائل مونفس کو ہرا دیا

کینگروز کے ٹینس سٹار نی6-3 ،1-6اور6-4کے سکور سے فتح حاصل کی

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، ڈومینیک تھائم نے گائل مونفس کو ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈومینیک تھائم نے فرانس کے گائل مونفس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر کامیابی اپنے نام کر لی۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ڈومینیک تھائم نے فرانس کے گائل مونفس کو ہرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ڈومینیک تھائم اور فرانس کے گائل مونفس میں جوڑ پڑا ۔

کینگروز کے ٹینس سٹار نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر کامیابی حاصل کی ۔ حریف کھلاڑی نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور اگلا سیٹ چھ ایک سے جیت لیا لیکن تیسرے سیٹ میں قسمت آسٹریلوی پلیئر پر مہربان ہو گئی اور فیصلہ کن سیٹ چھ چار سے ان کے نام رہا ۔ ڈومینیک نے میچ میں چھ تین ، چھ ایک اور چھ چار سے جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :