جنگلات کی اراضی پرقبضہ کرنیوالے سرکاری ملازم کیخلاف انکوائری شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 17:57

مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔16نومبر2016ء) : چک کمیٹی مسیاڑی کی حدود پرجنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنیوالے سرکاری ملازم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہاں مرکزی قبرستان کی جگہ پر قبضہ کی گئی اراضی کو قبرستان کیلئے مختص کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں صوفی خالد نامی ٹیکس کلرک نے اس اراضی پر قبضہ کررکھا تھا اور قبرستان میں قبروں کے بنائے جانے پر اسے اعتراض تھا جس پر ایک باضابطہ درخواست حکومت پنجاب کو دی دئی جس کی نشاندہی کے بعد محکمہ جنگلات نے اس اراضی کو قبرستان کیلئے مختص کر کے احکامات جاری کردئیے ہیں جو 8 کنال کے قریب اراضی بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :