پبلک ہیلتھ کے ایکسئین اور متعلقہ ایس ڈی او نے لوئر طارق آباد کو میدان کربلا بنا دیا

بل ادا کرنے کے باوجود اہل محلہ لوئر طارق آباد کے صارفین پانی کے لیے پبلک ہیلتھ کے طواف کرنے پر مجبور

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن اور متعلقہ ایس ڈی نے بھی چپ سادھ لی۔ لاوارث علاقہ حکومتی توجہ کا منتظر ۔ وزیر ا عظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری پبلک ہیلتھ کے حکام کا قبلہ درست کریں ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر طارق آبادکے ایس ڈی او نے صارفین کو بل ادا کرنے کے باوجود ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا ۔

لوئر طارق آباد میں آج سے 30سال قبل جو واٹر سپلائی کی لائنیں بچھائی گئی تھیں آج بھی وہی بوسیدہ لائنیں موجود ہیں جب کہ روز بروز صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔کنکشن زیادہ اور لائنیں چھوٹی ہونے کی وجہ سے تمام صارفین کو پانی یکساں مقدار میں نہیں مل رہا ۔اس بارے میں متعدد بار متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسیئن کو شکایات کی گئیں لیکن ان حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

اب عوام علاقہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے مایوس ہو کر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر خان اور چیف سیکرٹری سے پرز ور اپیل کرتے ہیں کہ وہ پبلک ہیلتھ کے ناکارہ حکام کا قبلہ درست کریں اور انہیں سختی سے ہدایت فرمائیں کہ وہ لوئر طارق آباد میں نئی لائنیں بچھا کر تمام صارفین کو پانی کی یکساں فراہمی کے لیے اقدامات کریں تاکہ صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پانی جو کہ ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے میسر ہو سکے۔اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری نے بھی عوام علاقہ کی کوئی داد رسی نہ کی تو عوام علاقہ احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :