ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں کی سماعت چوبیس نومبرکو ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 18:40

ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے چوبیس نومبر کو درخواستوں پر سماعت کریگا، عدالت میں ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنیکی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔