بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

بدھ 16 نومبر 2016 18:40

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیاجس میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ اور بہاولپور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں مقیم بچے بھی شرکت کررہے ہیں،تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروصبا صادق نے کیا،پہلے دن بچوں کے درمیان کرکٹ، ریلے ریس وغیرہ کے مقابلے منعقد کئے گئے، اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔