عوام تک طبی سہولتوں کی فراہمی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا ، ڈاکٹریونس

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

پنڈی بھٹیاں۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں کے ایم ایس ڈاکٹر ملک محمدیونس نے کہا ہے کہ عوام تک طبی سہولتوں کی فراہمی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں ٹی ایچ کیو کے ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہیں وہ اپنے فرائض میں ہر گز کوتاہی کے مرتکب نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد نیشنل پریس کلب کے ارکین سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے دکھی انسانیت کے علاج و معالج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گئی جبکہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کرانے کیلئے بھی جدوجہد جاری ر ہے گی ، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر حاجی محمد نصراللہ خاں ،سرپرست اعلیٰ شیخ تنویر احمد ،جنرل سیکرٹری اصغر علی آکاش ،نائب صدر مبصر حنیف بھٹی اور دیگرارکین بھی موجود تھے۔