ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے 23میں سے 17نشستیں حاصل کرلیں‘ غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

راجن پور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع کونسل راجن پور کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 23میں سے 17نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا۔ پی ٹی آئی نے 4 نشستیں اور ایک آزاد امیدوار نے حاصل کی جس کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ خواتین کی 15نشستوں میں سے ن لیگ نی11جن میں ساجدہ مائی 4، ذرینہ بی بی 5، شبانہ بی بی4، عمارہ تبسم 5، مہوش سکندر 5، نسیم بی بی 3،آسیہ انصر 5، امتیاز بی بی 4، بہار خاتون 5، تہمینہ وہاب 5، راحیلہ ظفر یاب5 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جمیلہ بی بی نے 4، سوہراں مائی 4، معراج خاتون 4ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار شازیہ نورین نے 3ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹیکنوکریٹ کی ایک سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرزا محمد ایوب ناصر ایڈووکیٹ 53ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ ورکر اور کسان کی 3نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عارف رضااحمدانی 18 اور فرحت خلیل دریشک 19جبکہ پی ٹی آئی کے جام ناصر ایڈووکیٹ 16ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ اس طرح اقلیت کی 2نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار رابیل لعل اور نذیر منتخب ہوئے۔ یوتھ کی ایک سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے عصمت اللہ 53ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ 69ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ بھاری جیت کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن منایا ، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :