منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی پی او

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

بوریوالہ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) منشیات فروش اور فحاشی کے اڈے چلانے والے معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے ،سرکل بورے والا کے تمام ایس ایچ او ز کو ایک ماہ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بلا تمیز ان کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نزیر احمد آرائیں ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چیئر مین نعیم اعجاز اور میاں طارق محمود و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بورے والہ کے تھانہ ماڈل ٹائون نے ملزمان شہباز ، توقیر،اور فیصل ساکنان محمد نگر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلو چرس بر آمد کر لی ہے، ڈی پی او نے مزید بتایا کہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے اور اشتہاری مجرمان کو پکڑنے کیلئے تفتیشی افسران تندہی سے اپنے فرائض ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :