پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں قومی کانفرنس کل ہو گی

بدھ 16 نومبر 2016 18:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) غیر سرکاری تنظیم ادارہ استحکام برائے شراکتی ترقی (ایس پی او) کے زیر اہتمام (کل) جمعرات کو پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں قومی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں دانشور، اقتصادی ماہرین، صحافی اور چاروں صوبائی حکومتوں کے سیکرٹریز اور نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اب تک کئے گئے اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایس پی او کے مطابق اس قومی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کلیدی قومی شراکت داروں کو ان اہداف کے حصول کی حکمت عملی اور لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے تبادلہ خیالات کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔