ضلعی انتظامیہ خیرپورکا خریف کی فصل 2016-17 کے لیے فی ایکڑ کے حساب سے مختلف جنسوں کے لیے شیڈول جاری

بدھ 16 نومبر 2016 18:57

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع انتظامیہ خیرپور کی جانب سے آبادگاروں کی سہولت کے لیے خریف کی فصل 2016-17 کے لیے فی ایکڑ کے حساب سے آبیانہ ،لوکل سیس ، ڈرینج نرخ اور لینڈ ٹیکس کا مختلف جنسوں کے لیے شیڈول جاری کیاگیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون خیرپور ایس ایم ایاز رانا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ربیع 2016-17 کپاس فصل کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 93 روپی09 پیسے، لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح زگنے کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 181 روپی87 پیسے، لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے ۔

(جاری ہے)

ساریون (چاول)، تمباکوکے لییفی ایکڑ آبیانہ 88 روپی78 پیسے، جوار، جاوتری، گوار، دالوں، مکئی اور دیگر جنسوں کے لیے آبیانہ39 روپی85 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے ، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے، ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح سبزی کے لیے فی ایکڑ آبیانہ 142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے مقرر کیا گیا ہی جب کہ باغ کیلا پھل والے ، پان کے پتے کے لیے فی ایکڑ آبیانہ142 روپی14 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے ،لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ 500 روپے ، ان ایریگیٹیڈ250 روپے جبکہ بھیلا کے لیے آبیانہ61 روپی81 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے، ہڑی کے لیے آبیانہ27 روپی03 پیسے،لوکل سیس ایریگیٹیڈ10 روپے، ان ایریگیٹیڈ5 روپے، ڈرینج کے لیے 100 روپے، لینڈ ٹیکس ایریگیٹیڈ200 روپے اور ان ایریگیٹیڈ100 روپے مقرر کیا گیا ہے جاری کردہ شیدول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لینڈ ٹیکس بیراج اراضی میں 16 ایکڑ اور اس سے کم اراضی اور کچے میں 32 ایکڑ اور اس سے کم اراضی والے کھاتوں پر نافذ نہیں ہوگا ،مندرجہ بالا ایک نمبر میں رعایت پھل دار باغ ، کیلے،پان کے پتے والی فصلوں کی بوائی کی صورت میں حاصل نہیں کرسکتے، ان ایریگیٹیڈاراضی پر وصولی ایریگیٹیڈاراضی کے آدھے کے برابر ہوگی ، لینڈ ٹیکس 16 ایکڑ سے زائد اراضی کے کھاتوں کی وصولی ایریگیٹیڈ اراضی والے کھاتوں پر نافذ ہوگی چاہے اس میں حصہ دار ایک سے زیادہ ہی کیوں نہ ہوں بغیر اجازت ساریوں (چاول ) کی بوائی پر جرمانہ رائس رسٹریکس آرڈیننس تحت وصول کرنے میں آئیں گے ۔

شیڈول میں تمام کھاتیداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ خیرپورضلع کے تمام افسران اور عملے کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کھاتیداروں کو تفصیل وار بل دیئے جائیں لہٰذاکھاتیدار تفصیل وار بل وصول کریں اور سرکاری واجبات ادا کرنے کے بعد رسید ضرور حاصل کریں ۔