صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات جاری

بدھ 16 نومبر 2016 18:57

صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات جاری
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات جاری ہیں بدھ کوڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے 273ویں عرس مبارک کے موقع پر بھٹ شاہ کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کا میلہ سندھ کی بڑی تقریبات میں سے ہے جسے کامیاب بنانے اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے طبی کیمپس ، پانی کی سبیلیں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔