پولیس ریکروٹس ٹریننگ کے معیار میں بہتری جیسے اقدامات کے جائزہ کے لئے آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کے حوالے بریفنگ، سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کانسٹیبلز متعلقہ ٹریننگ سینٹرز سے تین ماہ پر مشتمل تربیت کے لئے آرمی کے تربیتی اداروں میں رپورٹ کریں گے۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت اجلاس میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ پولیس کے تربیتی معیار کو مزید بہتر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے جیسے اقدامات سمیت اس حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں اور ان پر عمل درآمد کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ، اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو نعیم شیخ نے بتایا کہ سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کانسٹیبلز متعلقہ ٹریننگ سینٹرز سے تین ماہ پر مشتمل تربیت کے لئے آرمی کے تربیتی اداروں میں رپورٹ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کے ریکروٹس پی ٹی سی شہدادپور سے سندھ رجمنٹ سینٹر حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، جیکب آباد، کشمور اور سانگھڑ کے ریکروٹس جام نواز، سکرند اور خیرپور ٹریننگ سینٹرز سے ہیڈ کوارٹرز 16 ڈویژن پنوعاقل، لاڑکانہ، شکارپور کے ریکروٹس پی ٹی ایس لاڑکانہ سے ہیڈ کوارٹرز 18 ڈویژن بدین جبکہ قمبر، شہدادپور اور نوشہروفیروز کے ریکروٹس پی ٹی ایس لاڑکانہ اور ایس سی ٹی سی سکرنڈ سے تین ماہ کی تربیت کے لئے 25 میکانائزڈ ڈویژن ملیر کینٹ کراچی میں رپورٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے تمام اضلاع سے مجموعی طور پر 4000 ریکروٹس کو پاکستان آرمی کے مختلف تربیتی مراکز میں تین ماہ کی تربیت دی جائیگی جس کا مقصد سندھ پولیس کے تربیتی معیار کو غیر معمولی بنانا اور جرائم کے خلاف پولیس کے مجموعی اقدامات کو مذید تقویت دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :