صفائی کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، وائس چیئرمین بلدیہ ملیر

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا کہ صفائی کے نظام میں مزید بہتر ی کیلئے ستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی اپنا جائے اور جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اصلاحات کا نفاذ عمل میں لایا جائے ، ضلع ملیر کی تمام تیرہ یوسیز کو کچرے سے پاک بنانے اور عوام کو صاف ستھرے و پر فضا ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا تسلسل جاری ہے جسکے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یوسی شرافی گوٹھ میں صفائی ستھرائی اور زیر تعمیر کالج کے گرائونڈ کو گراسی کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوسی چیئرمین نزر بلوچ، وائس چیئرمین غلام اکبر بلوچ، لیبر کونسلرسعید خان، ڈائریکٹر انفارمیشن جمال ناصر، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ واثق ظفر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ خصوصی صفائی مہم کے دوران عوام میں کافی پزیرائی پائی جاتی ہے ،عوام بلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم کے مثبت نتائج حاصل ہونے پر چیئرمین و وائس چیئرمین بلدیہ ملیر سے اظہار تشکر کا اظہار کر رہی ہے۔وائس چیئرمین بلدیہ ملیرعبدالخالق مروت نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔