شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں دوسرے سمسٹر کے امتحانات 24 نومبر سے ہونگے

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں بی ایس، بی پی اے، بی کام، بی بی اے (چار سالہ پروگرام) سال اول، دوئم، سوئم اور چہارم، بی اے ایل ایل بی (پانچ سالہ پروگرام) سال اول، دوئم، سوئم اور چہارم اور ایم اے، ایم ایس سی، ایم پی اے ، ایم بی اے اور ایم کام (پریویس اور فائنل) اور فارم ڈی (پانچ سالہ پروگرام) کے تمام فریش اور فیلوئیر طلبہ و طالبات کے دوسرے سیمیسٹر کے امتحانات 24نومبر 2016سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ناظم ِ امتحانات شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کیمطابق سیمیسٹر امتحانات کا ٹائم ٹیبل متعلقہ شعبہ جات کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا گیا ہے۔