ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے چانڈکا میڈیکل کالج سے آگاہی ریلی

بدھ 16 نومبر 2016 19:09

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ذیابطیس کے عالمی دن کے حوالے سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے چانڈکا میڈیکل کالج سے آگاہی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچیںجہاں پروفیسر ڈاکٹر حاکم علی ابڑو، ڈاکٹر عنایت اللہ جلبانی، ڈاکٹر آفتاب علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ ذیابطیس کو خطرناک کچھ مشکلات کے باعث کہا جاتا ہے لیکن اس کی علامتیں آسان ہیں جن میں وزن میں کمی، بھوک اور پیاس کا کم لگنا سمیت علامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے شگر کی ٹیسٹیں چانڈکا میڈیکل اسپتال سے مفت کرواکر اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم ہال میں ذیابطیس کے مرض کے متعلق سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لاڑکانہ سمیت پروفیسر اور ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا مریضوں میں شگر لیول چیک کرنے کی مشینیں تقسیم کی گئیں۔