لاڑکانہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 16 نومبر 2016 19:09

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو کی سرہراہی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس اہلکاروں نے شہر کے چانڈکا پل، لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جس دوران شہریوں کی جانب سے قائم کی گئی غیرقانونی تجاوازت کو ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرنے کے متعلق حکومت سندھ کی جانب سے سخت ہدایات ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں غیرقانونی تجاوزات سمیت سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات اور سرکاری زمیوں پر قبضے کے خلاف جاری کاروائی کے دوران شہریوں نے مہلت مانگی ہے اس مہلت کے بعد اگر شہریوں نے اپنے تعمیرات ختم نہ کیے تو ان کے خلاف کاورائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم روڈوں سے مال مویشیوں کے گذر کو روکنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے اس ضمن میں چرواہوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ شہر کے اہم روڈوں سے مال مویشیوں کو گذارنے کے بجائے شہر کے دیگر راستوں کو استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔