پنجاب حکومت نے 5 اعلی پولیس افسران کو فارن مشن کے لئے نامزد کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پنجاب حکومت نے 5 اعلی پولیس افسران کو فارن مشن کے لئے نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ پولیس افسران افریقہ میں ویسٹرن سہارا میں ہونے والے ریفرنڈم میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن پولیس افسران کو اس مشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے، ان میں ڈی آئی جی محمد ادریس، ایس ایس پی عبدالرب، ایس پی عامر عبداللہ نیازی، ڈی پی او راجن پور عرفان اللہ خان اور ایس پی لیگل قمرالزمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :