حکمرانوں نے اپنے بچائوکیلئے قطرکوبھی گھسیٹ لیا ، نوازشریف نے اپنے منصب کیلئے خطرہ محسوس کیاتوقطر سے مددمانگ لی

آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی اور دیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی ،شعبہ خواتین کی مرکزی صدرنجمہ شاہین،ممتازفاطمی اورارشدعلی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے منصب کیلئے خطرہ محسوس کیاتوقطر سے مددمانگ لی۔میاں نوازشریف اوران کے بچوں کے بیانات میں بڑے پیمانے پرتضادات ان پرفردجرم لگانے کیلئے کافی ہیں ۔

پاناما لیگ نے خودپرخطرراستہ منتخب کیا ،انہیں تصادم کی سیاست کے بغیر رات کونیندنہیں آتی ۔حکمرانوں نے اپنے بچائوکیلئے قطرکوبھی گھسیٹ لیا۔قطر محض ایک برادراسلامی ملک ہے لیکن حکمران خاندان کاقطر سے منسوب موقف قابل اعتماد نہیں۔حکمرانوں نے مہلت حاصل کرنے کیلئے ایک نیاشوشہ چھوڑدیا۔قطرشہزادے کامکتوب جعلی بھی ہوسکتا ہے لہٰذاء موصوف کوشہادت کیلئے عدالت میں طلب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پاناما لیگ والے ایک باربتادیں وہ کس کس کی نوازشات سے مستفید ہوتے رہے ۔حکمران اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے مسلسل جھوٹ بولے جارہے ہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ اگرپاناما پیپرز والے معاملے میں انصاف نہ ہوا توخدانخواستہ پاکستان کوبدترین عدم استحکام کاسامنا کرناپڑسکتا ہے ۔اگر ملزم کیخلا ف شواہد مدعی نے تلا ش اورپیش کرنے ہیں توآئینی ادارے کس مرض کی دوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی چوروں کوبے نقاب کرکے ان کابے رحم احتساب یقینی بنایاجائے ۔عوام اپنا پیٹ کاٹ کرٹیکس اداکرتے ہیں لہٰذاء اگر قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے جائیں توبھی ان کیلئے یہ سزاکافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام قومی لٹیروں کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کیلئے پرویز مشرف کی قیادت میں متحدہوجائیں۔ہماری جماعت مادروطن کو بدعنوان عناصر کے ناپاک وجودسے پاک کردے گی اورعام لوگ اپنے مستقبل کے فیصلے خودکریں گے۔