وزیراعلیٰ پنجاب سے بین الاقوامی کمپنی کے وفد کی ملاقات، تھیم پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار

بدھ 16 نومبر 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ بین الاقوامی کمپنی کے وفد نے پنجاب میں تھیم پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور کے قریب تھیم پارک کے منصوبے کو جلد عملی شکل دینا چاہتی ہے اور بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے تھیم پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیم پارک کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کے قیام سے نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ تفریحی مواقع بھی بڑھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ کمشنر لاہور ڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔