پر امن معاشرے کے قیام کیلئے برداشت،رواداری اورصبرو تحمل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘رانا مشہود احمد خاں

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاشرے میں برداشت،رواداری ،صبروتحمل کے جذبات کو پروان چڑھانے کیلئے اس کی اہمیت سے آگاہی دینا بے حدضروری ہے‘صوبائی وزیر

بدھ 16 نومبر 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پر امن معاشرے کے قیام کیلئے برداشت،رواداری اورصبرو تحمل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ برداشت اوررواداری کے عالمی دن کے موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام رواداری،برداشت ،اخوت ، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے پر زوردیتا ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے میں عدم برداشت بگاڑ کا باعث بنتا ہے لہٰذا عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ معاشرے میں رواداری و برداشت کی اہمیت و افادیت کو اجاگرکیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت ،رواداری،تحمل اوراخوت کے جذبات کو فروغ دے کر ہی پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاشرے میں برداشت،رواداری اور صبروتحمل کے جذبات کو پروان چڑھانے کیلئے اس کی اہمیت سے آگاہی دینا بے حدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے میںقیام امن کے فروغ اور دوسروں کے عقائد اور حقوق کا احترام کرنے کی تعلیم دی جائے۔