جامعہ سندھ جام شورو، ’’ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن‘‘ کے نام سے نیا شعبہ قائم

بدھ 16 نومبر 2016 19:25

حیدرآباد- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کی فیکلٹی آف فارمیسی میں ’’ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن‘‘ کے نام سے نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ الجامعہ سندھ نے یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت ملے ہوئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فیکلٹی آف فارمیسی میں ’’اسحاق ڈار چین آف ایسٹرن میڈیسن‘‘ پروگرام کے تحت ’’ڈپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن‘‘ کے نام سے نیا شعبہ قائم کردیا ہے جبکہ فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو کو اس شعبے کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :